بھارتی گجرات میں مسلم کش فسادات جاری‘ 3 جاں بحق‘ پتھرائو‘ املاک نذر آتش
نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی ریاست گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات جاری، 3 ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے ضلع بھڑوچ کے ہنسوٹ شہر میں دو روز قبل ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد گزشتہ روز بھی کشیدگی جاری رہی اور بدھ کو زخمی ہونے والے 10 افراد میں سے تین دم توڑ گئے۔ ہنسوٹ شہر میں مسلمانوں کے علاقوں پر زبردست پتھراؤ کیا گیا اور فساد کے دوران کئی دکانوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ مشتعل افراد نے مذہبی مقامات کو بھی نشانہ بنایا۔ ہنسوٹ، بھڑوچ اور سورت کے ہسپتالوں میں زخمی ہونے والے افراد زیر علاج ہیں۔ انتظامیہ نے حالات پر قابو رکھنے کے لئے اضافی پولیس فورس کے جوانوں کو علاقے میں تعینات کردیا ہے۔