چین : انٹیلی جنس کے سربراہ کیخلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات جاری
لندن (بی بی سی) چین نے تصدیق کی ہے کہ انٹیلی جنس کے سربراہ ما جیان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔چین کی کیمونسٹ پارٹی میں نظم و ضبط کے نگران ادارے نے کہا ہے کہ ما جیان پر شبہہ تھا کہ وہ قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔ماجیان کے خلاف تحقیقات چین میں حکمران جماعت کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں سب سے تازہ کارروائی ہے۔