• news

دنیا میں امن کیلئے نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا : صدر لیبر ونگ کویت

کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے)دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے پیغمبرِ امن حضرت محمدﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ کویت کے صدرمحمد زبیر شرفی نے کیا۔ حکیم طارق محمود صدیقی نے کہا کہ عالم اسلام کو یہودیوں اورعیسائیوںکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ قاری خلیل احمد رضوی  نے کہا عالم اسلام کے رہنما سفارتی سطح پر دباؤ ڈالیں۔ قاری رضوان عارف  نے کہا ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ توہین آمیز مواد شائع کرنے کے خلاف کویت بھر کی مساجد میں شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ خطیبوں نے جمعتہ المبارک کے خطبے میں مسلمانوں سے اپیل کی  وہ نبی کریمؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے احتجاج ضرور ریکارڈ کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن