• news

قومی اسمبلی کا جلاس ’’بدمزگی کے ماحول‘‘ میں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

 قومی اسمبلی کا17واں سیشن دو ہفتے تک جاری رہنے کے بعد  جمعہ’’  بد مزگی کے ماحول ‘‘میں غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہو گیا ہے گذشتہ دو ہفتے میں قومی اسمبلی میں آئین میں 21ویں ترمیم اور آرمی ایکٹ 1952ء میں  ترمیم   منظوری دی گئی  بصورت دیگر قومی اسمبلی  کے  اجلاسوں میں ارکان کی عدم دلچسپی کا یہ عالم تھا  شاذو  نادر ہی  ایوان میں کورم پورا ہو  وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بھی ایک دو بار ہی قومی اسمبلی کا رخ کیا وزراء کی حاضری مایوس کن رہی جب اپوزیشن نے شور مچایا تو ایوان میں فوج ظفر موج پہنچ گئی ۔ جمعہ کو  قومی اسمبلی  کو  وفاقی حکومت نے بتایا ہے کہ وزارت ریلوے  میں 11ہزار 665آسامیاں خالی ہیں لیکن پھر بھی ریلوے خسارے میں ہے  وفاقی ترقیاتی ادارہ نے  اسلام آباد کی تزئین و آرائش پر ایک ارب 16 کروڑ خرچ  کر دئیے ہیں   نیو انٹرنیشنل اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر میں ابھی بہت وقت درکار ہے  11 پاکستانی یونیورسٹیوں کو دنیا کی 300 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن