سعودی عرب نے طبی وجوہات پربدوی کی کوڑوں کی سزاملتوی کر دی
لندن (بی بی سی) سعودی عرب نے بلاگر رائف بدوی کی کوڑوں کی سزا پر طبی وجوہات کی بنا پر عمل درآمد روک دیا ہے۔سعودی بلاگر کو جمعہ کی نماز کے بعد سائبر کرائم اور سرکشی کے الزام میں دوسری بار سرِعام کوڑے لگائے جانے تھے۔گذشتہ جمعے کو بدوی کو 50 کوڑے مارے گئے تھے۔ ہیومن رائٹس کی تنظیم ایمنسٹی نے ایک بیان میں کہا کہ رائف بدوی کا معائنہ ڈاکٹر نے کیا۔ ڈاکٹر نے مطالبہ کیا کہ سزا کو اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیا جائے۔