لاہور میں کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ ریسرچ سینٹر بنے گا‘ ہر ممکن تعاون کرینگے : شہباز شریف
لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ و ریسرچ سنٹر کے قیام کے منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر سعید اختر نے پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ شہبازشریف نے کہاکہ نالج پارک لاہور میں جنوبی ایشیاءکا سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سینٹر بنایا جائےگا۔ منصوبہ صحت عامہ کے شعبہ میں سنگ میل ثابت ہو گا، گردے اور جگر کے امراض کے حوالے سے مریضوں کو ایک چھت تلے جدید ترین طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔ ےہ ادارہ 750بستروں پر مشتمل ہوگا جس میں بہترین ماحول میں معیاری طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ پروفیشنل سٹاف بھرتی کیا جائے گا جسے بیرون ملک سے تربیت دلائی جائے گی۔ ادارے میں دنیا کا بہترین لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر بنے گا۔ منصوبے کی تیز رفتاری سے تکمیل یقینی بنائی جائے ،پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ پنجاب حکومت امراض جگر میں مبتلا نادار مریضوں کے بیرون ملک علاج پر کروڑوںروپے خرچ کر رہی ہے۔ ادارے کے بننے سے جگر کے مریضوں کو مقامی سطح پر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔ علاوہ ازیں شہبازشریف سے جرمنی کے معروف گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر جارج پیچٹا کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کی ٹیکنالوجی میں تعاون اور توانائی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے تونسہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر پیش رفت کے حوالے سے ضروری اقدامات بروقت نہ اٹھانے پر شدیدبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کے حکام کی سخت سرزنش کی ۔ انہو ںنے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے بروقت اقدامات نہ اٹھانے کے باعث غیر ضروری تاخیر کے ذمہ داروں کو عوام کا احساس نہ اپنے فرائض منصبی کا۔ اس منصوبے میں غفلت برتنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا حق نہیں۔ شہباز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی، عسکری، دینی قیادت اور پوری قوم متحد ہے۔ پا کستان کے استحکام اور بقاءکی جنگ ہمیں ہر صورت جیتنی ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔ دوسری جانب محمد شہباز شریف نے سی این جی اسٹیشنز فوری کھولنے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مکشلات کا احساس ہے اور عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے سی این جی اسٹیشنز فوری کھولے جا رہے ہیں۔
شہباز شریف