پشاور حملے میں معاونت، افغانستان سے گرفتار 5 افراد کو افغان قیدیوں کی رہائی کے بدلے پاکستان کے حوالے کیا جا سکتا ہے: امریکی خبررساں ایجنسی کا دعویٰ
واشنگٹن/کابل (آئی این پی) امریکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پشاور سکول حملے میں معاونت پر افغانستان سے گرفتار کئے گئے پانچ افراد کو پاکستان میں قید افغان قیدیوں کی رہائی کے بدلے پاکستان کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں افغان سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا مشرقی علاقے سے پاکستان کی سرحد کے قریب سے انہوں نے پانچ افراد کو گرفتار کیا جن کا 16 دسمبر کو پشاور میں آرمی پبلک سکول پر ہونے والے حملے سے تعلق ہے۔ افغان سکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار ہو نے والے تمام غیرملکی ہیں اور انہوں نے پشاور سکول حملے میں حملہ آوروں کی مدد کی تھی۔ مغربی سفارتکاروں نے بتایا اس بات کا قوی امکان ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز گرفتار پانچ افراد کو بعض افغان قیدیوں کے بدلے ہی پاکستان کے حوالے کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طرف سے اس کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔
خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ