• news

فیصل آباد : بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت زمین بوس‘ رکشہ ڈرائیور اور تین مزدور جاں بحق

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اکبر آباد میں فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا۔ رکشہ ڈرائیور اور 3 مزدور جاں بحق جبکہ 6 مزدور زخمی ہو گئے۔ غلام محمد آباد کے علاقہ اکبرآباد میں صبح جے زیڈ سپننگ ملز کا بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت زمین بوس ہو گئی۔ بوائلر اور چھت کے نیچے دبنے سے چار مزدور ہلاک ہو گئے جبکہ چھ شدید زخمی ہوئے۔ بوائلر کے گرم پانی میں مزدور حادثے کے دوران جھلس گئے تھے، 22 سالہ عبدالحمید، 19 سالہ طاہر، شیخ آصف اور 30 سالہ مزدور جس کا نام معلوم نہیں ہوسکا جبکہ فخر، عمر، وحید، وقاص سمیت چھ مزدور ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122 اور انتظامیہ کی ٹیموں نے ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک رکشہ ڈرائیور طاہر بھی شامل ہے جو مل ملازمین کو سفری سہولیات کا کام کرتا تھا جبکہ اسکا رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او، اسسٹنٹ کمشنر، لیبر آفیسر اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بعدازاں فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مل کو سیل کر دیا گیا۔ ڈی سی او نورالامےن مےنگل نے نوٹس لےتے ہوئے فےکٹری مالکان کےخلاف مقدمہ درج، فےکڑی سےل کرنے اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دےا۔ بعدازاں ڈی سی او نورالامےن مےنگل نے الائےڈ ہسپتال مےں بوائلر پھٹنے کے حادثہ مےں زخمی ہونے والوں کی عےادت بھی کی۔ علاوہ ازیں لاہور سے خبرنگار کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث 4 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ان کے لواحقین سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہدایت کی ہے زخمی ہونے والے مزدوروں کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں۔
4 مزدور جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن