• news

نیویارک: بغیر جرم حراست پر امریکی مسلمان کو 385,000 ڈالر ہرجانہ ادا

نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکی حکومت نے 9/11 کے بعد بغیر جرم امریکی مسلمان کو گرفتار کرنے اور 16 روز حراست میں رکھنے کے عوض 385,000 ڈالر ہرجانہ کے طور پر ادا کردئیے۔ امریکی مسلمان فٹبال سٹار عبداللہ کو 9/11 کے بعد شہادتی مواد رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا اور قید میں رکھا تھا۔ امریکن سول لبرٹیز یونین کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے غیرقانونی اقدام کرنے پر عبداللہ الکد کے ساتھ معاملات طے کرتے ہوئے 385,000 ڈالر ہرجانہ ادا کیا ہے۔ ایف بی آئی نے 2003ءمیں شہادتی مواد رکھنے کے الزام میں 16 روز حراست میں لیا۔ اس پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ 9/11 کے واقعہ سے متعلق معلومات رکھتا ہے، ایف بی آئی نے اس سے اسی سوالات پوچھے تھے۔ عبداللہ نے بتایا کہ حراست کے دوران اسکے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا گیا اور وہ دن زندگی کے بدترین دن تھے۔ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے عبداللہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت قبول کرتی ہے کہ اسکی گرفتاری اور حراست بطور گواہ بہت زیادہ تلخ تجربہ تھا۔ عبداللہ نے اس پر کہا کہ حکومت نے مجھے تکلیف دینے اور پریشان کرنے کا ہرجانہ ادا کر دیا ہے۔
ہرجانہ ادا

ای پیپر-دی نیشن