جماعت اسلامی کراچی کو خون میں نہلانا چاہتی ہے، سانحہ پشاور کیخلاف مظاہرہ کیوں نہیں کیا، پابندی لگائی جائے: الطاف
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور پر دہشت گردوں کا حملہ انتہائی افسوسناک تھا۔ ہم گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کراچی میں اسلامی جمعیت طلبہ نے گزشتہ روز پرتشدد مظاہرہ کیا، جماعت اسلامی کراچی جو آگ اور خون میں نہلانا چاہتی ہے۔ گستاخانہ خاکوں کے خلاف اپنی ہی املاک کی توڑ پھوڑ پھوڑ جائز نہیں۔ لال قلعہ گراﺅنڈ کراچی میں بین المذاہب مکالمہ سیمینار سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ میں عملی طور پر حمایت کرتا ہوں کہ جماعت اسلامی پر پابندی عائد کی جائے۔ جماعت اسلامی نے سانحہ پشاور کے خلاف کیوں مظاہرہ نہیں کیا، یہ القاعدہ اور داعش کا نام کیوں نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا بھارت بنگلہ دیش، نیپال اور پاکستان کو ساتھ ملانے کا منصوبہ بنا لیا، دعا کریں یہ منصوبہ مکمل ناکام ہو جائے۔
الطاف حسین