ناقص سکیورٹی انتظامات پرپولیس پبلک سکول پشاورکو غیر معینہ مدت کےلئے بند کر دیا گیا
پشاور (بےورو رپورٹ) پشاور پولیس کے اعلیٰ افسران نے ناقص سکیورٹی انتظامات پرپولیس پبلک سکول کوغیر معینہ مدت کےلئے بند کر دیا جبکہ تسلی بخش سکیورٹی انتظامات کرنے کے بعد سکول کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائیگی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق گزشتہ روز سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کےلئے متعدد سکولوں کادورہ کیا گیا جس کے دوران پولیس پبلک سکول کو فراہم کئے گئے ناقص سکیورٹی انتظامات کے باعث بند کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مکمل سکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے بعد ہی پولیس پبلک سکول کو کھولنے کی اجازت دی جائیگی۔
پولیس پبلک سکول بند