• news

پشاور : قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہسپتال میں آرمی پبلک سکول کے زخمی بچوں کی عیادت کی

پشاور+ لاہور (بےورو رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے 6کھلاڑیوں نے آفشیلز کے ہمراہ سانحہ آرمی پبلک سکول میں زخمی ہونے والوں بچوںکی عیادت کےلئے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کا دورہ کیا اور بعد ازاںشہداءکے خاندانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی اور تعزیت بھی کی۔ کرکٹ ٹیم کے 6کھلاڑیوں جن میں شاہد آفریدی ،احمد شہزاد، یاسر شاہ، احسان عادل اور محمد عرفان نے ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی قیادت میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کےلئے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اس موقع پرٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ اور اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم بھی موجود تھے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے طلباءکے بلند حوصلوں کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ طلباءنے ٹیم کےلئے نیک خواہشات اور اس اُمید کا اظہار کیاکہ ہماری ٹیم آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ضرور ملک کا نام روشن کریں گے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے نوید اکرم چیمہ نے 75 لاکھ روپے کا امدادی چیک سکول انتظامیہ کے حوالے کیا۔ عیادت کے بعد ٹیم نے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سے تعزیت کی اور شہداءکے بلند درجات کےلئے دعا بھی کی۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آرمی پبلک سکول کا دورہ بھی کرنا تھا لیکن کچھ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کا یہ دورہ منسوخ کردیا گیا۔
کرکٹ ٹیم /دورہ

ای پیپر-دی نیشن