آئی میپ کے بعد مزید 2 این جی اوز کے عہدیداروں کو ویزے دینے کا عمل روکدیا
اسلام آباد ( آئی این پی ) امریکی این جی او ’’ آئی میپ‘‘ پر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر حکومت کی طرف سے پابندی لگانے کے بعد وزارت داخلہ نے مزید ایسی این جی اوز جن کی سرگرمیاں مشکوک ہیں، انکے عہدیداروں کو ویزوں کے اجراء کا عمل روکدیا اور تحقیقاتی حساس اداروں کو ایسی این جی اوز کیخلاف مزید ٹھوس شواہد اور ثبوت جمع کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا بعض غیر ملکی ایسی این جی اوز جن کی سرگرمیوں پر سوال اٹھائے گئے ہیں انکے حوالے سے حساس اداروں نے متعدد رپورٹس وزارت داخلہ کو بھجوائی ہیں جس کے بعد وزارت داخلہ نے کچھ این جی اوز کے عہدیداروں کو مزید ویزوں کا اجراء روکدیا ہے اور انکے بارے میں تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔