ساہیوال: کامسٹ یونیورسٹی کے طلبا نے ایک لٹر پٹرول میں 60 کلومیٹر چلنے والی گاڑی بنالی
ساہیوال (نامہ نگار) کامسیٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ساہیوال کیمپس کے طلباء نے ایک ایسی ماحول دوست گاڑی تیار کی ہے جو ایک لیٹر پٹرول میں 60 کلومیٹر فاصلہ طے کرتی ہے جبکہ اسے بنانے پر ساڑھے تین لاکھ کے قریب لاگت آئی ہے۔ اسکا ڈیزائن لیکچرار طاہر آصف ہیں جبکہ عدیل، رومیل، اظہر، ماجد، ضیائ، شفیق، توقیر اور روحان نے اپنی مدد آپ کے تحت اس گاڑی کو تیار کیا۔ طاہر آصف نے صحافیوں کو بتایا کہ ایروڈائنامک اس گاڑی کا نام ’’رش‘‘ رکھا گیا ہے۔ گاڑی فائبر گلاس سے تیار کی گئی جبکہ اس میں 70 سی سی انجن لگایا گیا ہے۔ گاڑی میں فی الحال صرف ایک آدمی کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ منیلا فلپائن میں ہونے والے شیل میراتھن کار شو میں اس گاڑی کو لے جایا جائیگا۔