پرویز الٰہی کی پنجاب حکومت پر تنقید ’’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ کے مترادف ہے: زعیم قادری
لاہور(خبر نگار) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی کی پنجاب حکومت پر بلاجواز تنقید ’’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘‘ کے مترادف ہے۔ سب جانتے ہیں ق لیگ کا دور کرپشن‘ اقربا پروری اور لوٹ مار سے عبارت تھا۔ چودھری برادران نے اگر ملک و قوم کے مفاد کے لئے کچھ کیا ہوتا تو عوام انہیں اس طرح مسترد نہ کرتے۔ آج خود ساختہ کہانیوں کے ذریعے پرویزالٰہی سچ کو جھوٹ ثابت نہیں کر سکتے۔ زعیم قادری نے کہا سب جانتے ہیں کہ شفافیت‘ گڈگورننس اور میرٹ پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔