• news

بجلی‘ گیس کے بعد پٹرول بحران نے عوام کا جینا مشکل کر دیا: خورشید شاہ

اسلام آباد/ سکھر (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسوں کے نفاذ کے علاوہ کسی چیز میں تیزی سے کام نہیں کر رہی۔ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں۔ حکومت انتخابی وعدوں کے برعکس ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھی ہے۔ گیس، بجلی کے بحران کے بعد پٹرول، ڈیزل کی قلت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ مینار پاکستان پر ٹینٹ لگانے والوں کو اب ہر شہر میں احتجاجی کیمپ لگانے چاہئیں۔ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق اور مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی۔ عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن