سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے: قائم علی شاہ
حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے۔ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے آٹھویں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن سے متعلق اسمبلی قانون بنا چکی ہے۔ کچھ ترمیم کی ضرورت ہے۔ گیس سرچارج وفاق لے رہا ہے جوکہ صوبوں کا حق ہے۔