شہباز شریف محنتی اور متحرک وزیر اعلیٰ ہیں ،انکے کام کی رفتار سے بے حد متاثر ہیں: سر براہ جرمن وفد
لاہور (خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جرمن وفد کے سر براہ ڈاکٹر جارج پیٹانے کہا کہ شہباز شریف محنتی اور متحرک وزیر اعلیٰ ہیں۔ ہم ان کے کام کرنے کی رفتار سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس محنت اور لگن سیوزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی ٹیم توانائی بحران پر کام کر رہی ہے امید ہیوہ جلد اس مسئلے پر قابو پا لیں گے۔