سکیورٹی خدشات، ننکانہ امرتسر بس سروس واہگہ بارڈر تک محدود
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردوں کی طرف سے ننکانہ امرتسر بس سروس سکیورٹی خدشات کے پیش نظر واہگہ بارڈر لاہور تک محدود کردی گئی۔ پچھلے کئی ہفتوں سے ننکانہ امرتسر دوستی بس امرتسر(بھارت) سے ننکانہ نہ پہنچ سکی۔ سانحہ پشاور کے بعد ننکانہ امرتسر بس سروس کو مسلسل دہشت گردوں کی طرف سے حملہ کی دھمکیوں کے بعد بھارت نے ننکانہ امرتسر بس کو اپنے بارڈر تک محدود کر دیا۔ بھارت جانے والے مسافر واہگہ بارڈر پیدل عبور کرتے ہیں۔