وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم کی طرف سے تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا عبدالوہاب کی عیادت کی
لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گذشتہ روز وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا عبدالوہاب کی مقامی ہسپتال میں عیادت کی۔ انہوں نے مولانا کو وزیراعظم کی طرف سے گلدستہ پیش کیا اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔