اسلام آباد: لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر مولانا عبدالعزیز سمیت 11 علماء کے خلاف مقدمہ
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی دارالحکومت میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سمیت 11 علما کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر مولانا عبدالعزیز سمیت 11 علما کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کے خطبات میں لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر مقدمات تھانہ آب پارہ اور آئی نائن میں سپیکر ایکٹ کے تحت درج کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر دفعہ 144 کے تحت پابندی ہے۔ مولانا عبدالعزیز کے بھانجے مولانا عامر صدیقی کے خلاف بھی لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر پولیس تھانہ آبپارہ میں دفعہ 144 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جی سیون ٹو کے مولانا مقصود احمد کیخلاف بھی لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔