• news

ماتحت عدلیہ میں کرپشن کیخلاف کارروائی شروع‘ شکایات سیل قائم

کوٹ ادو (نامہ نگار) ماتحت عدلیہ میں کرپشن و بدعنوانی کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس بارے لاہور ہائیکورٹ لاہور کے احکامات پر میرٹ کی مبینہ خلاف ورزی کرنیوالے ماتحت عدلیہ کے عدالتی افسروں (ججز صاحبان) اور چھوٹے عدالتی اہلکاروں کے خلاف شکایات سیل قائم کر دیا گیا ہے جبکہ ہائیکورٹ لاہور نے درخواستوں اور شکایات کے ازالے اور دائرگی کے طریقہ کار بارے خصوصی ہدایات پر مشتمل صوبہ بھر کے ڈویژنل ضلعی مقامی تحصیل عدالتوں کے باہر 6X4 فٹ سائز کے نوٹس بورڈز رکھوا دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن