آئی ڈ ی پیز کو گھر واپسی پر اپنے ہتھیار کھو جانے کا خطرہ ہے :واشنگٹن پوسٹ
واشنگٹن(آن لائن) قبائلی علاقے میں جاری آپریشن سے نقل مکانی کرنے والے قبائلیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے لوگوں اور قبائل کی حفاظت کے لئے اسلحہ رکھتے ہیں لیکن حکومت انہیں ہتھیاروں کے بغیر واپسی کیلئے مجبور کر رہی ہے وہ کس طرح اپنی عزت اور وقار کی حفاظت کر سکتے ہیں، انہیں اپنی بندوقیں اور راکٹ کھو جانے کا خطرہ ہے۔ یہ بات امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے نقل مکانی کرنے والے قبائلیوں کے تاثرات بیان کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں لکھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پشتون قبائلیوں کے لئے ہتھیار اٹھانا اتنا ہی ضروری ہے جتنا سینڈل پہننا۔ تاہم حکومت پاکستان انہیں ہتھیاروں سے روکنے کی کوشش میں ہے۔ خیبر ایجنسی کے ایک قبائلی سربراہ کا کہنا ہے ہم اپنے لوگوں اور قبائل کی حفاظت کے لئے اسلحہ رکھتے ہیں۔ لیکن حکومت انہیں ہتھیاروں کے بغیر واپسی کے لئے مجبور کر رہی ہے وہ کس طرح اپنی عزت اور وقار کی حفاظت کر سکتے ہیں۔بندوق کی ملکیت سے ان کی جنگجو ثقافت کا پتہ چلتا ہے۔