مشرف کا عمران کو شادی پر مبارکباد کا کارڈ جوابی شکریہ ادا کرنے کی بجائے خاموشی
کراچی/اسلام آباد(آئی این پی)سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو شادی پر مبارکباد کا کارڈ بھجوا دیا۔ عمران خان کی طرف سے تاحال شکریہ ادا کرنے کی بجائے خاموشی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے عمران خان کی زندگی میں ٹھہرائو اور استحکام آنے کی بھی دعا کی۔