اسلام آباد: پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کے خلاف کریک ڈائون شروع
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے ،اسلام آباد میں 13سے زائد غیر ملکی این جی اووز کے بارے میں حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد پہلے مرحلے میں پابندی عائد کی جائے گی ،حسا س اداروں کی جانب سے ان غیر ملکی این جی اووز کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی مصدقہ اطلاعات اور ثبوت وزارت داخلہ کو فراہم کردئیے گئے ہیں جس کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے تاہم نام کے حوالے سے اطلاعات نہیں۔ ترجمان وزارت داخلہ کے ذرائع سے حاصل ہونے والے معلومات کے مطابق اسلام آباد میں کام کرنے والی ان غیر ملکی این جی اوز میں سیودی چلڈرن انٹرنیشنل ،پارٹنر ایڈ انٹرنیشنل (پی اے آئی) سیودی چلڈرن یو ایس اے، کیتھولک ایلیف سروسز (سی آرایس) آکسفیم گلگت بلتستان (این آر سی) کریٹو ایسو سی ایٹس (کال) ڈینشپا گزین کونسل (ڈی آرسی) انٹرنیشنل فائونڈیشن آف الیکٹورل سسٹم، انٹرنیشنل ری پبلک انسٹی ٹیوٹ (آئی آر آئی) نیشنل ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ (این ڈی آئی) شامل ہیں جس کے بعد مصدقہ اطلاعات ہیں کہ یہ غیر ملکی این جی اووز غیر قانونی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔