• news

عمران خان سن لیں میں اس سال جیل نہیں وہ پاگل خانے میں ہوں گے: رانا ثناء اللہ سابق وزیر سانحہ فیصل آباد میں ملوث ہیں: شیریں مزاری

لاہور (آئی این پی)سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی توازن کھو چکے ہیں، عمران خان سن لو، میں اس سال جیل میں نہیں تم اس سال پاگل خانے میں ہو گے۔ عمران خان کے انکی گرفتاری کے بارے میں بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کے فیصلے کے مطابق استعفیٰ دیا، فیصل آباد میں فائرنگ کرنے والے کا مجھ سے تعلق ثابت کردیں تو جیل جائوں گا۔ فیصل آباد فائرنگ کا ملزم گرفتار ہو چکا۔ عمران اب کاہے کا شور مچا رہے ہیں۔ سیاسی کارکن ہوں مصائب سے گھبرانے والا نہیں ہوں۔ دریں اثناء تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ فیصل آباد سانحے میں براہ راست ملوث تھے۔ سانحہ ماڈل ٹائون کے باعث ان کی وزارت واپس لی گئی۔ تحریک انصاف انہیں منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن