سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مقرر
لاہور (این این آئی) پیپلز پارٹی نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کو جنوبی پنجاب میں پارٹی کا صدر مقرر کردیا۔ واضح رہے سابق صدر مخدوم شہاب الدین نے صحت کی خرابی کے باعث پارٹی کے شریک چیئرمین کو اپنا استعفیٰ ارسال کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ مخدوم احمد محمود کو جنوبی پنجاب میں پارٹی کو دوبارہ منظم کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔