جاپان نے کراچی سرکلرریلوے منصوبہ منسوخ کردیا، رضامند کرنے کی کوشش کرینگے: اسحاق ڈار
ٹوکیو (نوائے وقت رپورٹ) جاپانی حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ منسوخ کردیا۔ ڈھائی ارب ڈالر مالیت کے منصوبے میں جاپان امداد کر رہا تھا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا جاپانی حکومت کے خلاف کیس دائر کرنے کے باعث منصوبہ منسوخ کیا گیا۔ جاپانی حکام نے فیصلے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آگاہ کر دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جاپانی حکومت پر مقدمہ افسوسناک ہے، معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔ مقدمے سے متعلق تحقیقات اٹارنی جنرل کے ذریعے کرائیںگے۔ کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی منسوخی پاکستان کی بدقسمتی ہے جاپانی حکام کو مذاکرات میں رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔