روئے زمین پر 15 کروڑ سے زائد افراد کا نام ’’محمد‘‘ ہے: رپورٹ
اسلام آباد(آن لائن) دنیا بھر میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام ’’محمد‘‘ ہے۔ روئے زمین پر 15 کروڑ سے زائد افراد کا نام ’’محمد‘‘ ہے۔ محمد کا مطلب ہے جس کی بار بار تعریف کی جائے یعنی جس کی تعریف کا سلسلہ ختم نہ ہو۔ برطانیہ میں نوزائیدہ بچوں کے 100 مقبول ترین ناموں کے چارٹ میں محمد مقبولیت کے اعتبار سے والدین کا پسندیدہ ترین نام ہے۔ ایک مقبول ترین ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں اس فہرست میں محمد 27 درجے اوپر آیا ہے۔ محمد نام انگلینڈ ویلز کے بعد اب ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں بھی بہت مقبول ترین نام بن چکا ہے۔