• news

پاکستان میں زیرزمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی کا انکشاف

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میںزیرزمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس وقت یہ سطح 1100 مکعب میٹر پانی دستیاب ہے جو آئندہ دس سال میں کم ہو کر 800 مکعب میٹر ہوجائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق شعبہ زراعت میں 92 فیصد پانی کا استعمال ہوتا ہے۔ میونسپلٹی میں 5 فیصد‘ صنعتی شعبے میں 3 فیصد پانی استعمال ہوتا ہے۔ بین الاقوامی معیار کے مطابق 1 ہزار کیوبک میٹر فی کس سے کم پانی کی مقدار کے حامل ممالک پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے ممالک میں شامل ہوتے ہیں۔ اگر خیال نہ رکھا گیا تو پاکستان بھی پانی کی قلت کا شکار ہونے والے ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن