• news

مریدکے: غربت سے تنگ ایک بچے کے باپ فیصل آباد میں ایڈزکے مریض نے زندگی ختم کرلی

مریدکے+ فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) مختلف وجوہات پر مریض سمیت 2 افراد نے زندگی ختم کرلی۔ مریدکے میں غربت سے تنگ ایک معصوم بچے کے باپ نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ دائود کے لیاقت علی کا غربت کی وجہ سے بیوی سے جھگڑا معمول بن چکا تھا زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔علاوہ ازیں مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں ایڈز کے مریض نے بیماری سے تنگ آکر زہریلی گولیاں نگل کر موت کو گلے لگا لیا۔

ای پیپر-دی نیشن