ملتان : امام بارگاہ کے قریب مشکوک شخص کی اطلاع، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
ملتان (آن لائن) پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں واقع ایک امام بارگاہ کے قریب مشکوک شخص کی اطلاع پر متعلقہ پولیس حکام کی دوڑیں لگ گئیں تاہم بعدازاں معلوم ہوا کہ وہ شخص اسی علاقے کا رہائشی اور دکاندار ہے جسے پولیس نے بعدازاں تصدیق کے بعد کلیئر کردیا۔