پرائیویٹ سکولوں کی خاتون سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ پکڑنا ہی نہیں آتا، اکثریت نے این او سی کیلئے ’’آیا‘‘ کو سکیورٹی گارڈ بنا دیا
لاہور (آن لائن) پولیس مانیٹرنگ ٹیم نے حکومت کو رپورٹ ارسال کی ہے کہ سرکاری و پرائیویٹ سکولوں پر تعینات اکثر سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ پکڑنا ہی نہیں آتا وہ سکیورٹی کے فرائض کیسے انجام دینگے۔ اکثریت نے این او سی کیلئے ’’آیا‘‘ کو سکیورٹی گارڈ بنا دیا۔یاد رہے پنجاب بھر کے 70فیصد سکولوں نے ’این او سی‘ حاصل کرنے کیلئے سکولوں کی’ ’آیا‘‘ کو سیکورٹی گارڈ بنا دیا۔