• news

مولانا عبدالعزیز کو گرفتار نہیں کیا: آئی جی اسلام آباد‘نظر بندی اور معافی نامے سے متعلق رپورٹ گمراہ کن ہے، شہداء فائونڈیشن

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان نے کہا ہے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ نوائے وقت کے استفسار پر انہوں نے کہا ان کی گرفتاری کے حوالے سے اطلاعات میں صداقت نہیں ہے۔ ادھر شہداء فائونڈیشن نے بھی کہا ہے مولانا عبدالعزیز کی نظر بندی سے متعلق رپورٹ گمراہ کن ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے مولانا عبدالعزیز نے آئی جی اسلام آباد کو کوئی معافی نامہ دیا ہے۔ فائونڈیشن نے پوچھا مولانا عبدالعزیز نے ایسا کون سا جرم کیا ہے وہ اس پر معافی مانگتے۔

ای پیپر-دی نیشن