• news

لاہور میں 2افراد کی محنت کش کی 8سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش

لاہور (نامہ نگار) لاری اڈاکے علاقہ میں دو اوباش افراد نے محنت کش کی 8سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ لاری اڈا کے علاقہ میں بادامی باغ ریلوے سٹیشن کے قریب فیاض کی بیٹی (ن) گھر کے قریب گلی میں کھیل رہی تھی اس دوران دو افراد ارشد اور سلیم بچی کو زیادتی کی نیت سے ورغلا کر قریبی ایک مکان میں لے گئے، دونوں درندے بچی سے زیادتی کرنے لگے تو بچی نے شور مچا دیا جس پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ اہل محلہ نے بچی کو اپنی تحویل میں لیکر والد کو اطلاع دی۔ بچی کے والد نے تھانہ لاری اڈا میں ملزمان ارشد اور سلیم کے خلاف مقدمہ درج کرو ا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان نے بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے بچی کو میڈیکل کروانے کے لئے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے اصل حقائق میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہونگے تاحال پولیس مفرور ملزمان کو گرفتارنہ کر سکی ہے۔ علاوہ ازیں مظفر گڑھ سے نوائے وقت رپورٹ کے کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے قصبہ گجرات میں اوباش شخص نے بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کر ڈالی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بچی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن