• news

فوجی عدالتوں کا قیام: جے یو آئی (ف)کا سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکے لئے وکلاء سے صلاح مشورہ

اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قانونی ماہرین نے فوجی عدالتوں کے قیام بارے آرمی ایکٹ میں ترمیم اور 21 ویں ترمیم کو سپریم کورٹ سمیت اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ قائد جمعیت کے حکم پر رواں ہفتے کسی بھی روز یہ درخواستیں دائر کر دی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) کے قانونی مشیروں نے کافی طویل غور و خوض کے بعد فوجی عدالتوں کے قیام اور 21 ویں ترمیم کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ 39 قانونی نکات مرتب کئے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواستیں سابق صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضیٰ کے ذریعے دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن