• news

امریکہ نے پچھلے برس ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا، برطانوی وزیراعظم کی سفارش پر ملا، باکسر عامر خان کا انکشاف

لندن (این این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے برس امریکی ویزا لینے کیلئے انہیں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے سفارش کرانا پڑ ی۔ غیرملکی اخبار سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ 11 ستمبر حملوں کی برسی کے موقع پر وہ امریکہ جارہے تھے اور فلائٹ کی بورڈنگ کے موقع پر انہیں بتایا گیا انکا ویزا مستردکردیا گیا۔ ستمبر میں پیش آئے اس واقعے کے بارے میں عامر خان نے کہا انہوں نے فوراً وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو ٹیلی فون کیا جن سے ان کے اچھے تعلقات ہیں اور وزیراعظم کیمرون نے سفارتی سطح پر معاملے کو فوری حل کرادیا۔

ای پیپر-دی نیشن