• news

سابق صدر آصف زرداری کیخلاف نیب عدالت میں ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنس کی آج دوبارہ سماعت ہو گی

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کی نیب عدالت سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز کی آج دوبارہ سماعت کریگی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے نیب کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا تھا اور اس کے بعد مزید کارروائی19 جنوری تک ملتوی کردی تھی۔
سابق صدر آصف زرداری اپنے خلاف نوازشریف کے سابق دور میں بنائے گئے نیب کے بیشتر کرپشن مقدمات سے بریت حاصل کرچکے ہیں تاہم ایس جی ایس کوٹیکنا کیس ابھی تک زیر سماعت ہے۔
زرداری/ سماعت

ای پیپر-دی نیشن