• news

حکومت بجلی اور گیس بحران حل کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے: عابد شیر

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) این اے 84 میں اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور ہماری حکومت کے اختتام تک تمام عوامی مسائل حل کر دیئے جائیں گے‘ عوام کو پانی‘ بجلی‘ تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانا ہمارا فرض ہے اور ہم یہ فرض بخوبی انجام دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرمملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیرعلی نے رچنا ٹاﺅن نمبر1میں کارپٹ سڑک اور پی سی سی گلیوں کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں جمہوری حکومت بجلی اور گیس کے بحران کو حل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لارہی ہے۔

عابد شیر

ای پیپر-دی نیشن