سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور فنکشنل کمیٹی برائے پسماندہ علاقہ جات کے اجلاس آج ہونگے
اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدے کی وجہ سے ٹیکس/ ڈیوٹی میں سالانہ خسارے کا جائزہ (آج) پیر کو اپنے اجلاس میں لے گی۔ علاوہ ازیں سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے پسماندہ علاقہ جات کے مسائل کا اجلاس بھی آج ہوگا۔
اسلام آباد میں سکیورٹی کیمروں و دیگر آلات نصب کرنے کےلئے 2011ءمیں وزارت داخلہ اور چینی کمپنی ہوائی کے مابین معاہدے کی روشنی میں ایگزم بینک آف چائنہ سے حاصل کردہ 12.4 کروڑ ڈالرکے قرضے کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر نسرین جلیل کرینگی جس میں پاک، چین آزاد تجارتی معاہدے پر وزارت خزانہ اور وزارت تجارت کے حکام بریفنگ دیں گے۔ علاوہ ازیں سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے پسماندہ علاقہ جات کے مسائل کا اجلاس بھی آج ہوگا۔ کمیٹی آئل کمپنیوں کی جانب سے تیل و گیس کی پیداوار والے علاقوں میں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری فنڈز کے استعمال اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ لے گی۔ اجلاس چیئرمین محمد یوسف بادینی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں پاکستان بیت المال کے حکام فنکشنل کمیٹی کی 10 نومبر 2014ءکو بھجوائی گئی سفارشات پر عملدرآمدکے حوالے سے بھی بریفنگ دیں گے۔ نیز فنکشنل کمیٹی سیندک پراجیکٹ کے ذریعے شروع کئے گئے عوامی فلاح کے منصوبوں کا بھی جائزہ لے گی۔
قائمہ کمیٹیاں/ اجلاس