• news

نائیجریا میں بس اڈے پر خودکش حملہ 4 افراد ہلاک، 48 زخمی

کانو (اے ایف پی) نائیجریا کے شہر پوٹسکم میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ خودکش کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے بس سٹیشن پر بمبار نے بارودی گاڑی اڑا دی۔ ایک حکومتی اہلکار نے میڈیا کو بتایا عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یاد رہے نائیجریا میں عرصہ دراز سے شدت پسند تنظیم بوکو حرام سرگرم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن