اسرائیل کا گولان کی پہاڑیوں کے قریب میزائل حملہ‘ حزب اللہ کمانڈر سمیت چھ جاں بحق
بیروت (اے ایف پی) اسرائیل کے ہیلی کاپٹروں نے شام کے صوبے قنیطرہ میں مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب بمباری کی جس کے سبب حزب اللہ کے عسکری ونگ کے لیڈر عماد مغنیا کے بیٹے جہاد مغنیا 5 ساتھیوں سمیت مارے گئے سکیورٹی حکام کے مطابق انک کی کار پر میزائل برسائے گئے۔ حزب اللہ کے زیر اہتمام چلنے والے ٹی وی چینل المینار نے بھی حملہ کی تصدیق کی ہے یاد رہے صوبہ قنیطرہ میں شامی فوج اور القاعدہ سے منسلک جنگجو لڑائی کر رہے ہیں۔ جہاد مغنیا حزب اللہ کے کمانڈر بھی بتائے جاتے ہیں بعض ذرائع کا کہنا ہے ایک کار پر 2 میزائل داغے گئے۔