ورلڈکپ میں پاکستان بھارت میچ میں تاریخ تبدیل ہو گی: یونس خان
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ٹیسٹ کرکٹر یوننس خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھرپور تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں پاک بھارت میچ میں تاریخ تبدیل ہو گی پاک بھارت ٹیموں کی کامیابی کے ففٹی ففٹی چانس ہیں کرکٹ ورلڈ کپ میں کوئی ایک ٹیم فیورٹ نہیں۔ آسٹریلیا کی وکٹوں پر کھیلنے کا تجربہ کام آئے گا پاکستان بھی جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی طرف فیورٹ ہے ورلڈ کپ میں عمران خان، جاوید میانداد جیسا کردار ادا کرننا چاہتا ہوں، چاہتا ہوں لوگ مجھے عمران خان اور جاوید میانداد کی طرح یاد رکھیں۔ ورلڈ کپ میں نمبر 3 سے اوپر تو کھیل سکتا ہوں پیچھے نہیں کھیلنا چاہتا۔