• news

ورلڈکپ‘ دورہ نیوزی لینڈ‘ قومی کرکٹ ٹیم کی کل آسٹریلیا روانگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم (کل)منگل کوسڈنی روانہ ہوگی،دوسرے مرحلے میں قومی ٹےم کا تربیتی کیمپ سڈنی میں لگایا جائے گا،پاکستانی ٹیم بارہ فروری کو سڈنی سے ایڈیلیڈ منتقل ہوگی۔لاہورمیں لگائے تربیتی کیمپ میں ورلڈ کپ کے لیے منتخب کھلاڑی کوچز کی زیر نگرانی بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کی کوشش کی۔ میگاایونٹ میں ٹےم کی قیادت مصباح الحق کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ،احمد شہزاد ، یونس خان، عمر اکمل، حارث سہیل، صہیب مقصود، سرفراز احمد، یاسر شاہ، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، احسان عادل، جنید خان، سہیل خان اور محمد عرفان شامل ہیں۔ورلڈ کپ کرکٹ سے قبل پاکستان ٹیم سڈنی میں ٹریننگ کرے گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لیے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ڈیرہ جمائے گی۔ پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ون ڈے انٹر نیشنل کھیلنے کے بعد سڈنی میں اپنا مختصر کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران کپتان مصباح الحق اور مینیجر معین خان ایک دن کے لیے میلبورن جائیں گے جہاں وہ ٹورنامنٹ میں کپتانوں کے آفیشل فوٹو سیشن میں شرکت کریں گے۔ پاکستانی ٹیم بارہ فروری کو سڈنی سے ایڈیلیڈ منتقل ہوجائے گی جہاں پاکستان پندرہ فروری کو بھارت کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف اکتیس جنوری کو ویلنگٹن اور تین فروری کو نیپیئر میں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ چار فروری کو پاکستانی کرکٹرز سڈنی منتقل ہو کر ورلڈ کپ کی تیاریاں شروع کردیں گے۔ نو فروری کو پاکستانی ٹیم سڈنی کے قریب بلیک ٹاﺅن میں بنگلہ دیش اورگیارہ فروری کو سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔ قومی ٹیم مختصر کیمپ کے بعد بائیس جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی جہاں ورلڈ کپ سے پہلے اکتیس جنوری اور تین فروری کو میزبان ٹیم کے خلاف دو ون ڈے کھیلے گی۔

ای پیپر-دی نیشن