• news

کراٹے کوچنگ کورس اختتام پذیر 51 شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا کوچنگ کورس اختتام پذیر ہو گیا۔ تین روز تک جاری رہنے والے کوچنگ کورس میں ملک بھر سے الحاق رکھنے والے یونٹس کے 51 کوچز نے حصہ لیا جنہیں ورلڈ کراٹے کے نئے رولز سے آگاہ کیا گیا۔ کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی ملک پرویز تھے جنہوں نے کامیاب شرکا کورس میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر سیکرٹری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود، سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ اور پاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر محمد جہانگیر بھی موجود تھے۔


ای پیپر-دی نیشن