• news

پٹرول کی قلت دور ہونے تک لاہور میں سی این جی سٹیشنز کھلے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں سی این جی سٹیشنز پٹرول کی قلت دور ہونے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت پٹرولیم نے کہا ہے کہ سی این جی کا پریشر بڑھانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ لاہور میں 150 سے زائد سی این جی سٹیشنز کو گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ وزارت پٹرولیم نے ہدایت کی ہے کہ پٹرول بحران ختم ہونے تک سی این جی سٹیشنز کھول دیں۔

ای پیپر-دی نیشن