• news

پٹرول بحران، خورشید شاہ کی اپوزیشن لیڈرز سے فون پر مشاورت، قومی اسمبلی اجلاس بلانے پر اتفاق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پٹرول بحران پر اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں سے رابطے کئے ہیں۔ انہوں نے پارلیمانی رہنمائوں سے پٹرول بحران سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی۔ خورشید شاہ نے فاروق ستار، آفتاب شیرپائو، غلام احمد بلور، صاحبزادہ طارق اللہ، پرویز الٰہی اور فاٹا کے پارلیمانی لیڈر سیی بھی فون پر بات چیت کی۔ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا۔خورشید شاہ نے کہا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا دعویٰ کرنے والوں نے پٹرول بھی ختم کر دیا۔ پٹرول کی قلت سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن