حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات : جوڈیشل کمشن پر آرڈیننس 7 روز میں تیار کیا جائے: جہانگیر ترین
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے جہانگیر ترین نے کہا کہ ڈار صاحب نے ہمارے خط کا تفصیلی جواب دیدیا ہے۔ مذاکرات کو مزید آگے لے کر چلیں گے۔ موجودہ حالات میں جوڈیشل کمشن کا بننا بہت اہم ہے، الیکشن دھاندلی کی جانچ پڑتال ہونی چاہئے۔ دونوں پارٹیوں کو فیصلہ کرکے جوڈیشل کمشن بنا لینا چاہئے۔ ملکی حالات اجازت نہیں دیتے کہ معاملات کو مزید بگاڑا جائے۔ ڈار صاحب کو اپنا دل بڑا کرنا ہو گا، ہم نے حکومت کو نیا آرڈیننس بنانے کیلئے سات دن دئیے ہیں۔ ایک دو دن میں پھر ملاقات ہو گی۔ اسحاق ڈار نے کہا جہانگیر ترین کو اپنے مؤقف سے آگاہ کر دیا ہے، دونوں طرف سے دل بڑا کرنا ہو گا۔ امید ہے کہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔ تحریک انصاف سے تین نکات پر اختلاف تھا۔ پی ٹی آئی کے ساتھ بہت سے پوائنٹس پر اتفاق ہو گیا، ہم نیا آرڈیننس بنانے کیلئے بھی تیار ہیں۔ خودمختار جوڈیشل کمشن کے فیصلے پر دونوں پابند ہونگے۔