بنگلہ دیش : داعش کے 4 مشتبہ کارکن گرفتار، ایک نے پاکستان میں تربیت لی، پولیس کا الزام
ڈھاکہ (آئی اےن پی + اے ایف پی) بنگلہ دےش مےںپولےس نے داعش کے علاقائی کوآرڈےنٹر سمےت 4 مشتبہ ارکان کو گرفتارکرکے لےپ ٹاپس اور جہادی لٹرےچر برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مےڈےا کے مطابق پولےس حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد کو دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے جتراباری اور خلخت سے رات گئے چھاپوں کے دوران گرفتار کےا گےا ہے۔ پولےس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کئی مرتبہ بھارت، پاکستان اور دےگر ممالک کا سفر کرچکے ہےںجن کے قبضے سے لےپ ٹاپس اور جہادی لٹرےچر برآمد کرلےا گےا۔گرفتار افرادسے تحقےقات شروع کردی گئی ہے۔ کوآرڈینیٹر کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے اس نے پاکستان سے تربیت لی۔ سخاوت الکبیر یہاں ”خلافت“ قائم کرنا چاہتا تھا۔ پولیس کے مطابق کبیر نے اعتراض کیا ہے کہ وہ فنڈز اکٹھے کرکے سرکاری عمارتوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
الزام