سندھ میں مارشل لا کا مطالبہ جمہوری نہیں ایم کیو ایم کو ناکامی ہو گی: شرجیل میمن
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا سندھ میں مارشل لا کا مطالبہ جمہوری سوچ کا عکاس نہیں۔ مارشل لا کا مطالبہ کرنیوالوں کو ناکامی نصیب ہوگی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی پی نے جمہوریت کیلئے اپنی قیادت کی قربانی دی، پی پی خطرات کے باوجود ملک میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کئی برس سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ سب کو علم ہے کراچی میں خون کی ہولی کون کھیل رہا ہے۔ کراچی کو بھتہ خوری اور بوری بند نعشوں کا تحفہ دینے والے رحم کے قابل نہیں۔ شہر کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائےگا۔
شرجیل میمن